کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے بحران سے نمٹنے کے لیے پہلی بار مال گاڑی میں بیک وقت 2 انجن کی تنصیب کے ذریعے 3500 ٹن وزن کراچی سے لاہور لے جانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سٹی سٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی مال گاڑی میں 2 ہزار ہارس پاور کے دوانجن کے ساتھ مال گاڑی کی 42 بوگیاں لگائی گئیں۔ عموماً ایک مال گاڑی میں 18 بوگیاں لگائی جاتی ہیں۔
حکام کے مطابق ریلوے کو دستیاب دوہزار ہارس پاور کا ایک انجن 2300 ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک انجن چار لیٹر ڈیزل سے ایک کلومیٹر کا سفر طے کرتا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدام سے کارگو نقل و حمل کے شعبے میں ڈیزل ودیگر اخراجات میں کمی جبکہ آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
حکام نے مزید بتایا کہ مال گاڑی نے 40 گھنٹے میں 1250 کلومیٹر کا فیصلہ طے کیا، اس دوران ایک انجن میں تقریباً 5 ہزار لیٹر ڈیزل خرچ ہوا، دوران سفر روہڑی سٹیشن پر انجن کا معائنہ بھی کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment